۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید عیسی مسترحمی

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین سید مسترحمی نے کہا: قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے جس میں بےپناہ علمی مباحث موجود ہیں۔ علمی اور تحقیقی امور میں قرآنی نظریات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید مسترحمی نے قرآن کریم کے سلسلہ میں "قرآن کریم میں علمی نظریہ سازی کی منطق" کے موضوع پر منعقدہ ایک علمی اور تخصصی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے جس میں بےپناہ علمی مباحث ہے۔

انہوں نے مزید کہا: فطری اور انسانی علوم کے مختلف موضوعات سے متعلق بہت سی آیات مجیدہ ہیں جن کو سمجھنے کے لیے ہمیں انسانی علم و دانش سے مدد لینے کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین مسترحمی نے کہا: دوسری طرف انسانی ضروریات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور علم و دانش بھی انسانی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ہے۔ قرآن پاک بنی نوع انسان کی خاندانی، انتظامی، نفسیاتی، صحت سے متعلق، سیاسی اور سماجی ضروریات کا بہترین منبع اور ماخذ ہے۔

انہوں نے کہا: ہم اسلامی تہذیب کے احیاء کی تلاش میں ہیں لیکن ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ قرآن کریم اور قرآن کے علمی مفاہیم کی طرف لوٹنا ہی اسلامی تہذیب کی طرف لوٹنے کا واحد راستہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .